جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

چاہت فتح علی خان کو برطانیہ میں انڈے پڑ گئے

datetime 11  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو ز ڈ یسک )معروف سوشل میڈیا گلوکار اور مزاحیہ گانوں کی وجہ سے مشہور چاہت فتح علی خان کو برطانیہ میں ایک ناخوشگوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ مداحوں کے ساتھ تصاویر کھنچوا رہے تھے کہ اچانک ایک شخص ان پر انڈے پھینک دیتا ہے۔ انڈے ان کے سر سے ٹکرائے جس پر وہ حیران رہ گئے اور فوراً اپنے سر کو ہاتھوں سے صاف کرنے لگے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ ایک تقریب میں پیش آیا جہاں وہ خصوصی طور پر شریک ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان کا اصل نام رانا کاشف ہے اور وہ پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں۔ اپنی بے سری مگر مزاحیہ گائیکی کے باعث وہ سوشل میڈیا پر تیزی سے شہرت پا چکے ہیں۔سال 2024 میں ان کا گانا بدو بدی غیر معمولی مقبول ہوا تھا اور صرف ایک ہفتے میں 27 ملین ویوز حاصل کر گیا تھا۔ تاہم کچھ عرصے بعد یوٹیوب نے کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی پر یہ گانا ہٹا دیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ اصل گانا اکھ لڑی بدو بدی 1973 کی فلم بنارسی ٹھگ میں ملکہ ترنم نور جہاں نے گایا تھا، جسے بغیر اجازت دوبارہ گاکر یوٹیوب پر اپ لوڈ کرنے پر یہ پابندی لگائی گئی۔چاہت فتح علی خان اپنی منفرد انداز کی وجہ سے آج بھی سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو بنے رہتے ہیں اور ان کے مداح ان کے ہر نئے ویڈیو اور گانے کا بے تابی سے انتظار کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…