منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

سابق بھارتی کرکٹر دھونی کی بالی وڈ میں انٹری؟ دھماکے دار ٹیزر جاری، مداح حیران

datetime 8  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(این این آئی) بھارت کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے مداحوں کو سپرائز ملنے والا ہے، وہ نئے پروجیکٹ کے ساتھ مداحوں کو جلد نظر آئیں گے۔کرکٹ کے میدان اور اشتہارات میں ایکشن کے بعد ایم ایس دھونی بالی ووڈ اداکار آر مادھون کے ساتھ ایک نئے پروجیکٹ میں جلوہ گر ہورہے ہیں، جو پہلے ہی ان کے فینز میں کافی موضوع بحث بن چکا ہے، دی چیس نامی پروجیکٹ کی ہدایت کاری کے فرائض وسن بالا نے انجام دیے ہیں۔آر مادھون کی جانب سے 7ستمبر کو سوشل میڈیا پر وسن بالا کے آنے والے پروجیکٹ دی چیس کا ایک ٹیزر شیئر کیا گیا، جس میں ایم ایس دھونی ایک ایکشن ہیرو کے طور پر نظر آ رہے ہیں۔

دی چیس کے ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے مادھون نے کیپشن میں لکھا، ایک مشن، دو جنگجو، اپنی سیٹ بیلٹ باندھ لو، ایک دھماکہ خیز پیچھا شروع ہونے والا ہے، ہدایت کار وسن بالا ہیں۔ جلد آرہا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیزر میں دھونی اور مادھون ٹاسک فورس افسر کے طور پر نظر آ رہے ہیں، دھونی کو ایک کول ہیڈ افسر کے طور پر دکھایا گیا ہے جبکہ مادھون کو رومان پرور بتایا گیا ہے۔دونوں ایک مشن پر نکلے ہیں، دونوں کو ایکشن موڈ میں دکھایا گیا ہے، تاہم مادھون نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ پروجیکٹ فلم ہے، سیریز ہے یا کچھ اور ہے۔اگرچہ ابھی اس پروجیکٹ کی زیادہ معلومات سامنے نہیں آئیں تاہم فینز یہ جاننے کے لیے بیتاب ہیں کہ کیا دھونی نے واقعی اپنے اداکاری کے کیرئیر کا آغاز وسن بالا کے پروجیکٹ دی چیس میں آر مدھاون کے ساتھ کیا ہے؟سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی جبکہ لوگوں نے دوھونی کی اداکاری کے حوالے سے کمنٹس کی بھرمار کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…