اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں ایک نوجوان جو سوشل میڈیا پر لڑکیوں کے لباس میں ویڈیوز بنا کر شیئر کرتا تھا، کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کے ترجمان کے مطابق، عبدالمعیز نامی ٹک ٹاکر خواتین کا روپ دھار کر مختلف انداز میں نازیبا ویڈیوز تیار کرتا اور انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا، جس سے معاشرے میں بے چینی اور اشتعال کی فضا پیدا ہو رہی تھی۔چوکی بامخیل کے انچارج عامر خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اس کے گاؤں بامخیل سے گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق، گرفتاری کے بعد ملزم نے اپنے فعل کا اعتراف کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ آئندہ اس قسم کی غیر اخلاقی سرگرمیوں سے گریز کرے گا۔