اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

20 کروڑ کے باوجود گانے سے انکار، چاہت فتح کا علی حیدر کو طنزیہ جواب

datetime 5  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کے معروف سوشل میڈیا اسٹار اور انٹرٹینر چاہت فتح علی خان، جو اپنے مزاحیہ انداز اور گانوں کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں، ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ ان کا گایا ہوا گانا بدو بدی دنیا بھر میں وائرل ہوا جو مداحوں کی پسندیدہ ملکہ ترنم نورجہاں کے مشہور گانے کا ری میک تھا۔ اس گانے پر دنیا بھر میں لاکھوں مزاحیہ ایڈیٹس بنائے گئے اور یہ گانا عالمی سطح پر چاہت فتح علی خان کی پہچان بنا۔چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے گلوکار علی حیدر کے بیان پر دلچسپ انداز میں ردعمل دیا۔

چاہت فتح علی خان نے حیرت سے کہا، علی حیدر، وہ چھوٹے قد والے آدمی جو اب کراچی سے امریکا شفٹ ہوگئے ہیں، انہوں نے وہ مشہور گانا بھی گایا تھا جس میں پھٹی جینز اور شرٹس کی بات کی گئی تھی، میرا خیال ہے اب انہوں نے گانا گانا چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا، علی بھائی، میں امریکا آ رہا ہوں اور جہاں تک 20 کروڑ کا سوال ہے، تو میں غریب آدمی ہوں، اتنے پیسے نہیں دے سکتا، لیکن دعا ہے کہ اللہ انہیں خوش رکھے اور لمبی زندگی دے۔واضح رہے کہ حال ہی میں علی حیدر نے کہا تھا کہ وہ چاہت فتح علی خان کے ساتھ 20 کروڑ روپے ملنے پر بھی ڈو ائٹ (ایک ساتھ گایا جانے والا گانا)نہیں کریں گے۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…