جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

معروف بھارتی اداکار خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

datetime 4  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی ٹی وی اداکار آشیش کپور کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی پولیس نے اداکار آشیش کپور کو ریپ کے الزام میں گرفتار کیا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ ماہ پارٹی کے دوران واش روم کے اندر ایک خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔پولیس کے مطابق آشیش کپور کی خاتون سے انسٹاگرام پر جان پہچان ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے اسے اپنے ایک دوست کے گھر ہونے والی پارٹی میں مدعو کیا، جہاں یہ واقعہ پیش آنے کا دعوی کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں ابتدا میں خاتون نے اداکار آشیش، ان کے دوست، دوست کی بیوی اور 2 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا، تاہم بعد میں خاتون نے اپنا بیان تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ زیادتی صرف آشیش کپور نے کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے یہ الزام بھی لگایا کہ اس واقعے کی ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی تھی، لیکن پولیس کو کوئی ایسی فوٹیج دستیاب نہیں ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ آشیش کپور بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف اداکار ہیں اور انہوں نے کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا ہے جس میں لوو میرج یا ارینج میرج، دیکھا ایک خواب، چاند چھپابادل میں وغیرہ شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…