اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مشہور اداکارہ اور انفلونسر دنانیر مبین ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔حال ہی میں دنانیر نے انسٹاگرام پر اپنی نئی ٹرانسفارمیشن ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ پہلے بغیر میک اپ اور بعدازاں مکمل دلکش اور گلیمرس انداز میں نظر آئیں۔ویڈیو میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا: “پٹھان خون ہے، ہڈیاں اور پلیٹیں دونوں توڑ سکتی ہوں”۔
تاہم شائقین کی آراء اس پر مختلف رہیں۔کچھ نے انہیں ہانیا عامر سے مشابہ قرار دیا، جبکہ بعض نے سوال اٹھایا کہ “اتنی بڑی اداکارہ ہوکر ایسی حرکات کیوں کر رہی ہیں؟”۔ کچھ صارفین نے یہاں تک کہا کہ دنانیر شاید بالی ووڈ یا پنجابی فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔