اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

اب تک سچا پیار ہوا ہی نہیں، سلمان خان کے اعتراف پر مداحوں میں ہلچل

datetime 30  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان نے اعتراف کیا ہیکہ انہیں ابھی تک نہ سچا پیار ہوا اور نہ ان کا کوئی پیار ادھورا رہا ہے ۔بگ باس کے 19سیزن کا آغاز سلمان خان کی میزبانی میں ہوچکا ہے۔بگ باس19 کے پریمیئر ایپی سوڈ میں شو کی کنٹیسٹنٹ تانیہ متل کی جانب سے سلمان خان سے سوال کیا گیا کہ سر!کیا سچا پیار ہمیشہ ادھورا رہ جاتا ہے؟اس پر سلمان خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سچا پیار؟ میں سچے پیار سے متعلق نہیں جانتا، کیوں کہ مجھے ابھی تک سچا پیار ہوا ہی نہیں، نہ مجھے کبھی سچا پیار ہوا نہ کبھی میرا پیار ادھورا رہا ہے۔سلمان خان کے مداحوں میں ان کے اس بیان کو لے کر خاصی ہلچل مچی ہوئی ہے کیوں کہ ماضی میں سلمان خان کا نام ایک نہیں متعدد بالی وڈ اداکاراں کے ساتھ جوڑا جاچکا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں سلمان خان اداکارہ سنگیتا بجلانی کے ساتھ لمبے عرصے تک تعلق میں رہ چکے ہیں، سنگیتا اور سلمان نے 1986 میں ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا، 1994 میں دونوں نے شادی کرنے کا ارادہ کرلیا تھا اس حوالے سے سلمان خان نے خود بتایا تھا کہ ‘سنگیتا بجلانی’ کے ساتھ ان کی شادی کے کارڈز تک چھپ گئے تھے لیکن پھر شادی نہ ہوسکی۔ سلمان خان نے 1991سے 1999تک بالی وڈ اداکارہ سومی علی خان کو ڈیٹ کیا جس کے بعد فلم ہم دل دے چکے صنم کے سیٹ پر سلمان خان اور ایشوریا کے درمیان مراسم بڑھ گئے، ایشوریا اور سلمان کی دوستی بھی شادی تک جاپہنچی تھی لیکن 2001 میں اس جوڑی کے درمیان دراڑ آگئی۔بتایا جاتا ہے کہ ماضی میں سلمان خان کترینہ کیف کو بھی 4 سال تک ڈیٹ کرچکے ہیں اس عرصے کے دوران دونوں کی شادی سے متعلق بھی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن یہ تعلق بھی دیگر افیئرز کی طرح شادی تک پہنچے بغیر ختم ہوگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…