جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

کے پی میں بارشیں اور سیلاب: ماہرہ خان نے اپنا خوفناک تجربہ شیئر کردیا

datetime 20  اگست‬‮  2025 |

راولپنڈی (این این آئی)اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے سیزن میں نتھیا گلی سے واپسی پر وہ شدید خوف کا شکار رہیں، انہیں ڈر لگا رہا ہے کہ وہ سیلاب یا لینڈ سلائیڈنگ کا شکار بن جائیں گی۔ماہرہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں انکشاف کیا کہ وہ خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام نتھیا گلی سے واپسی پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کا شکار ہوئیں۔

اداکارہ نے اسٹوری میں بتایا کہ ایک روز قبل ہی وہ نتھیا گلی سے واپس آ رہیں تھیں تو راستے میں وہ شدید خوف شکار ہوئیں، انہوں نے خود کو بے بس محسوس کیا۔ماہرہ خان نے لکھا کہ نتھیا گلی سے واپسی پر بار بار انہیں خوف آتا رہا کہ وہ سیلاب یا لینڈ سلائیڈنگ کا شکار ہو سکتی ہیں اور انہیں مذکورہ خوف آتے وقت سیلاب متاثرہ افراد کا خیال بھی آیا۔اداکارہ نے لکھا کہ انہیں احساس ہے کہ سیلاب یا لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے والے افراد کس طرح بے بس ہوتے ہوں گے۔اداکارہ نے لکھا کہ انہیں احساس ہے کہ کس طرح لوگ قدرتی آفات کے آگے بے بس ہوتے ہوئے، اپنی زندگیاں، اپنے پیارے اور گھر ڈوبتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ماہرہ خان نے ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر خدا سے رحم کی دعا بھی مانگی۔اگرچہ اداکارہ نے بتایا کہ وہ نتھیا گلی سے واپسی پر شدید خوف کا شکار رہیں اور انہیں لگا کہ وہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا شکار بن سکتی ہیں، تاہم انہوں نے واضح طور پر اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…