جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

ہانیہ عامر دنیا کی 10 خوبصورت اداکاراوں کی فہرست میں شامل

datetime 15  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اپنی اداکارہ اور اداوں سے مداحوں کا دل جیتنے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا، انہیں دنیا کی خوبصورت ترین اداکاراوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ہانیہ عامر واحد پاکستانی اداکارہ بنیں، جنہیں خوبصورت ترین اداکاراوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ہانیہ عامر کو فلموں، ڈراموں اور ویب سیریز کو ریٹنگ دینے اور شوبز شخصیات کے پروفائل بنانے والی کمپنی انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس(آئی ایم بی ڈی) نے اپنی فہرست میں شامل کیا ہے۔

آئی ایم بی ڈی نے سال 2025 اور 2026 کی 10 خوبصورت ترین اداکاراوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے ہانیہ عامر کو دنیا کی چھٹی خوبصورت اداکارہ قرار دیا۔جاری کردہ فہرست میں دسویں نمبر پر ترک اداکارہ و ماڈل ہاندے آرچل (Hande Erel) ہے جو اپنی فلموں کی وجہ سے کافی مقبول ہیں۔فہرست میں نویں نمبر پر ہولی وڈ اداکارہ امبر ہرڈ ہیں، آٹھویں نمبر پر اداکارہ و پروڈیوسر ایما واٹسن جب کہ ساتویں نمبر پر آنا دی آرمس کو رکھا گیا ہے۔دنیا کی 10 خوبصورت ترین اداکاراوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر بولی وڈ اداکارہ کرتی سنن ہیں جو اس فہرست میں شامل واحد بھارتی اداکارہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…