اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر اداکار، ڈائریکٹر اور رائٹر محسن گیلانی نے حالیہ انٹرویو میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار کا نام بتا دیا۔نجی چینل جیو نیوز کے مطابق، محسن گیلانی کو شوبز کی طویل خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے “پرائیڈ آف پرفارمنس” ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔
حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان نے ان سے سوال کیا کہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ کس اداکار کو ملتا ہے؟محسن گیلانی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شوبز میں سب سے زیادہ معاوضہ فواد خان لیتے ہیں اور ان کے مطابق، فواد خان اس کے حقدار بھی ہیں۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ فواد خان نہ صرف پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں بلکہ بالی ووڈ میں بھی اپنی پرفارمنس سے ناظرین کے دل جیت چکے ہیں۔ اس کے علاوہ، 29 اگست کو ان کی بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کے ساتھ فلم “عبیر گلال” ریلیز ہونے والی ہے۔