ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پہلی فلم میں 51 روپے معاوضہ ملنے والے دھرمیندرا کی آج دولت کتنی ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 31  جولائی  2025 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کا شمار اُن فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے فلمی دنیا میں قدم کسی پس منظر کے بغیر رکھا اور اپنی محنت کے بل پر شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرمیندر نے 1960 میں فلم “دل بھی تیرا ہم بھی تیرے” سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم میں اپنے پہلے کردار کے عوض انہیں صرف 51 روپے معاوضے کے طور پر دیے گئے تھے۔ابتدائی دور میں مالی مشکلات نے دھرمیندر کو شدید متاثر کیا۔

وہ کئی مرتبہ اپنے قریبی دوستوں کے گھروں میں رہنے پر مجبور ہوئے کیونکہ ان کے پاس کرائے کا گھر لینے کے لیے بھی وسائل نہیں تھے۔تاہم وقت کے ساتھ ان کی محنت رنگ لائی اور وہ بالی ووڈ کے کامیاب ترین ستاروں میں شامل ہو گئے۔ آج ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ 450 کروڑ بھارتی روپے کے قریب لگایا جاتا ہے۔ ان کی آمدن صرف فلموں تک محدود نہیں بلکہ وہ رئیل اسٹیٹ اور ہوٹلنگ کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔دھرمیندر کا 100 ایکڑ پر پھیلا ہوا لوناوالا فارم ہاؤس ان کی مہنگی ترین جائیدادوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں وہ اکثر وقت گزارتے ہیں۔ اس فارم ہاؤس میں ہر قسم کی آسائشیں مثلاً باغ، سوئمنگ پول اور جدید طرز کا جم موجود ہے۔حال ہی میں وہ فلم “راکی اور رانی کی پریم کہانی” میں نظر آئے اور اب وہ اپنی آئندہ فلم “اکیس” میں اداکار امیتابھ بچن کے نواسے اگستیہ نندا کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے دکھائی دیں گے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…