کراچی (این این آئی)پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکار احمد حسن نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کے دوران ایسا انکشاف کردیا جس نے سوشل میڈیا پر ہنسی، حیرت اور بحث کی لہر دوڑ گئی ہے۔اداکار نے نجی ٹی وی کے انٹرٹینمنٹ شو گپ شاپ نائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ: یہ میرا روز کا معمول ہے کہ میں سونے سے پہلے بیوی کے پاں دباتا ہوں۔ اس سے اسے سکون ملتا ہے، اور مجھے برکت۔احمد حسن اور نوشین احمد حسن پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں جو گزشتہ 12 سال سے خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔
دونوں کی ملاقات ایک ڈرامے کے سیٹ پر ہوئی تھی اور پھر یہ رشتہ محبت میں بدل گیا۔شو کے دوران احمد حسن نے اپنی بیوی کے ساتھ فرمانبرداری کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ روزانہ رات کو سونے سے پہلے اپنی بیوی کے پاں دباتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک فرمانبردار شوہر ہوں اور اپنی بیوی سے اس بات کی گواہی بھی طلب کی۔نوشین نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ ظاہر ہے وہ ایسا کریں گے، آخر وہ میرے شوہر ہیں!تاہم، اس بات پر سوشل میڈیا پر مرد صارفین کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ کچھ صارفین نے احمد حسن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ذاتی معاملات ٹی وی پر شیئر کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ بیوی کی حمایت کرنا اچھی بات ہے لیکن پاں دبانا حد سے زیادہ ہے۔ کچھ نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ایسا صرف غیر محفوظ مرد ہی کرتے ہیں۔دوسری طرف خواتین صارفین نے جوڑے کے تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ محبت کا اصل اظہار ہے۔ کچھ نے لکھا کہ کاش سب شوہر ایسے ہوتے۔