اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)سندھ کے ضلع گھوٹکی سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت مردہ حالت میں اپنے گھر سے برآمد ہوئیں۔ اطلاع ملنے پر لاش کو لوڈر رکشے کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ اہلِ خانہ نے سمیرا کے شوہر پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ یہ تفصیلات صحافی خرم اقبال نے فراہم کیں۔
دوسری جانب نجی ٹی وی چینل “سماء” کی رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے بھائی نے دعویٰ کیا ہے کہ سمیرا کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں دو افراد، علی راجپوت اور عدنان راجپوت، کو حراست میں لے لیا ہے۔تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جا سکا۔ ای سیکشن پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد سمیرا کی نعش ورثا کے حوالے کر دی ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
سندھ کے شہر گھوٹکی میں ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی گھر سے لاش برآمد، لاش کو لوڈر رکشے پر اسپتال منتقل کیا گیا، ورثا نے شوہر پر قتل کا الزام لگا دیا۔۔!! pic.twitter.com/Wh5k972B4B
— Khurram Iqbal (@khurram143) July 25, 2025