جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

ہانیہ عامر کے بعد عمران اشرف کی بھی بھارتی پنجابی فلم ریلیز کیلئے تیار

datetime 19  جولائی  2025 |

لاہور(این این آئی)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار عمران اشرف اب بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کیلئے تیار ہیں۔عمران اشرف جلد بھارتی پنجابی فلم اینا نوں رہنا سہنا نئی آوندا میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، جو ان کی بھارتی پنجابی سینما میں ڈیبیو فلم ہوگی۔ فلم کے پروڈیوسرز کے مطابق یہ فلم 22اگست 2025کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔فلم کی ہدایت کاری روپن بال نے کی ہے جبکہ کہانی سریندر اروڑا نے لکھی ہے۔ یہ اعلان دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی کامیاب فلم سردار جی 3کی کامیابی کے بعد سامنے آیا، جس نے بھارتی اور پاکستانی سینما میں دھوم مچا دی تھی۔

عمران اشرف نے اپنی آنے والی فلم کا آفیشل ٹریلر بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے، جسے مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ 6.7ملین فالورز رکھنے والے عمران اشرف کے مداح پہلے ہی ان کی فلم اور آنے والے ڈراموں کے شدت سے منتظر تھے، اور اب ان کی فلم کا اعلان ان کے لیے ایک خوشخبری بن کر آیا ہے۔پاکستانی اداکار دانش تیمور نے بھی عمران اشرف کی اس کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ گڈ لک ہیرو۔ سوشل میڈیا پر مداح عمران اشرف کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک مداح نے لکھا گڈ لک عمران اشرف! ہانیہ کے بعد اب ایک اور پاکستانی اداکار ہمیں بین الاقوامی سطح پر فخر محسوس کرائیں گے۔جبکہ ایک اور مداح نے مزاحیہ انداز میں کہا اب تو انڈینز پھر شور مچائیں گے جیسے سردار جی 3کے بعد کیا تھا۔عمران اشرف کے مداح اس بات پر پرجوش ہیں کہ ان کا پسندیدہ اداکار اب بھارتی پنجابی سینما میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا اور پاکستانی فنکاروں کی عالمی سطح پر عزت و وقار میں مزید اضافہ کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…