بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

ہانیہ عامر او عاصم اظہر نے پھر سے ڈیٹنگ شروع کر دی

datetime 15  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان دوبارہ بڑھتی ہوئی قربتوں کے اشارے سامنے آنے لگے ہیں۔حال ہی میں ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ساحلِ سمندر پر گزارے لمحات کی تصاویرشیئر کی ہیں جس میں مختلف مناظر شامل تھے۔ ایک تصویر میں ہانیہ کسی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر بیٹھی ہوئی دکھائی دیں جس نے ان کے اور عاصم اظہر کے دوبارہ تعلقات کی افواہوں کو ہوا دے دی۔

یہی نہیں بلکہ مداحوں کی توجہ ایک تصویر میں موجود ہانیہ کے پینڈنٹ پر بھی گئی جو بظاہر بالکل ویسا ہی دکھتا ہے جیسا عاصم اظہر نے اپنی حالیہ عید کی تصاویر میں پہنا تھا۔سوشل میڈیا پر صارفین اس مشابہت کو محض اتفاق نہیں بلکہ حقیقت قرار دیتے ہوئے قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں کہ دونوں کے درمیان دوبارہ تعلقات قائم ہو چکے ہیں۔یاد رہے کہ ہانیہ اور عاصم 2019 میں ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعلقات میں تھے جبکہ 2020 میں ان کا بریک اپ ہو گیا تھا جس کے بعد عاصم نے میرب علی سے منگنی کی، جو اب ختم ہو چکی ہے۔ایسے میں مداح دونوں فنکاروں کی ممکنہ دوبارہ تعلقات کی خبروں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کے ایک ہونے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں کیونکہ ان دونوں کی جوڑی سب کو بیحد پسند تھی اور وہ دل سے انہیں دوبارہ ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…