کراچی(این این آئی)ماڈل حمیرا اصغر کے واقعہ کو قتل قرار دینے کی شکایت کی اصل حقیقت سامنے آگئی، جعلی سم کا استعمال کرتے ہوئے درخواست جمع کرائی گئی۔تفصیلات کے مطابق میر پور خاص سے ماڈل حمیرا اصغر کے واقعہ کو قتل قرار دینیکی شکایت جھوٹی نکلی، پولیس نے بتایا کہ جعلی سم کا استعمال کرتے ہوئے درخواست جمع کرائی گئی۔حکام کے مطابق درخواست جس نمبر سے جمع کرائی گئی وہ جعلسازی سیجاری کیا گیا ، موبائل سم نمبر ایک عمر رسیدہ دیہاتی خاتون کے نام پر ہے اور دیہاتی خاتون اور اس کے اہل خانہ نمبر رجسٹرڈ ہونے سے لا علم ہیں ۔
پولیس حکام نے مزید کہا کہ پولیس لگائے گئے الزامات پر مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے تاہم الزامات سے متعلق کوئی ایسا ثبوت نہ مل سکا۔یاد رہے گذشتہ روز شہری شاہزیب سہیل نے واقعے کا مقدمہ درج کروانے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حمیرہ اصغر علی کی موت طبعی نہیں بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے، پولیس نے بھی واقعہ کو تشویش ناک بتایا ہے، اس واقعہ کی وجہ سے عام لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے حمیرہ اصغر علی ایک میڈیا بااثر خاتون تھی وقوعہ کی ویڈیو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے جیسا انکا قتل کیا گیا ہو۔درخواست کے مطابق اداکارہ کے خاندان کا انکے ساتھ قطع تعلق ہونے بھی حیرت میں مبتلا کرتا ہے عدالت سے استدعا ہے کہ مقدمہ میں انکے خاندان کو بھی نامزد کرکے تحقیقات کروائی جائیں اور قانونی طور پر جو بھی ممکنہ کوشش کی جاسکتی ہے عدالت کی جانب سے کی جائے۔