جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

حمیرا اصغر کیس: سیشن کورٹ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست، وزیراعظم پورٹل پر بھی شکایت

datetime 11  جولائی  2025 |

کراچی(این این آئی)اداکارہ حمیرا اصغر علی کی گھرسے لاش برآمد ہونے کے واقعے نے نیا رخ اختیار کرلیا۔ سیشن کورٹ کراچی میں ایک شہری نے مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست دائر کر دی، جبکہ وزیراعظم پورٹل پر بھی واقعے کو قتل قرار دیتے ہوئے باقاعدہ شکایت جمع کرا دی گئی ہے۔سیشن کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اداکارہ کی موت قدرتی نہیں بلکہ قتل کا نتیجہ ہے۔ عدالت نے فریقین کو 16 جولائی تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔ درخواست گزار نے کہاکہ پولیس نے واقعے کو تشویش ناک قرار دیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق ویڈیو فوٹیج سے شبہ ہوتا ہے کہ حمیرا اصغر کو قتل کیا گیا۔اداکارہ کے خاندان کی طرف سے قطع تعلق بھی معاملے کو مشکوک بناتا ہے۔درخواست میں اداکارہ کے خاندان کو مقدمے میں شامل تفتیش کرنے اور ایس ایس پی سائوتھ و ایس ایچ او گزری کو فریق بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔کراچی کی شہری ڈاکٹر سیدہ کائنات نے وزیراعظم پورٹل پر شکایت جمع کرائی ہے جس میں حمیرا اصغر کی موت کو منظم سازش اور قتل قرار دیا گیا ہے۔شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ حمیرا کو بااثر افراد سے تعلقات پر دبائو کا سامنا تھا،حمیرا کو زبردستی شراب اور آئس پلائی گئی۔شکایت کے مطابق اداکارہ کی موت کو 8 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور ان کے قریبی افراد سے رابطے خراب ہونے کی معلومات بھی دی گئی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شکایت میں شناخت یا ٹھوس ثبوت شامل نہیں۔آئی جی سندھ نے الزامات کی روشنی میں درخواست کو تفتیش کا حصہ بنانے اور تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…