منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

اداکارہ حمیرا سے رابطہ کب منقطع ہوا؟ آخری شوٹ کرنیوالے اسٹائلسٹ کا بیان سامنے آگیا

datetime 9  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کراچی ڈیفنس فیز 6 کے ایک فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر سے متعلق ان کے ساتھ کام کرنے والے اسٹائلسٹ دانش مقصود نے کچھ اہم تفصیلات شیئر کی ہیں۔جیو ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے دانش مقصود نے بتایا کہ ان کی حمیرا سے آخری بار بات چیت اکتوبر 2023 میں ایک فوٹو شوٹ کے سلسلے میں ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ گفتگو کے دوران اداکارہ خوش دکھائی دیں اور شوٹ کو بھی سراہا۔دانش کے مطابق، بعد ازاں ان کی ٹیم نے اس فوٹو شوٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر کولیبریشن کی درخواست بھیجی، مگر اداکارہ کی جانب سے اس کا کوئی جواب نہیں آیا۔

اس کے بعد متعدد بار فون کالز اور واٹس ایپ پیغامات بھیجے گئے، تاہم کوئی ردعمل موصول نہ ہوا۔انہوں نے مزید بتایا کہ مسلسل خاموشی پر تشویش لاحق ہوئی تو انہوں نے کچھ آن لائن پلیٹ فارمز سے رابطہ کر کے حمیرا کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی، لیکن ان کی بات کو سنجیدہ نہیں لیا گیا۔دانش کا کہنا تھا کہ دو مختلف سوشل میڈیا پیجز پر انہوں نے یہ خبر لگوائی، مگر شوبز انڈسٹری کی جانب سے کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی۔یاد رہے کہ حال ہی میں اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی دن پرانی لاش ان کے فلیٹ سے ملی۔ وہ لاہور سے تعلق رکھتی تھیں، لیکن کراچی میں رہائش پذیر تھیں۔ پولیس کے مطابق اداکارہ نے 2018 میں یہ فلیٹ کرائے پر لیا تھا اور گزشتہ کچھ عرصے سے کرایہ ادا نہیں کر رہی تھیں، جس پر فلیٹ کے مالک نے قانونی کارروائی شروع کی تھی۔ عدالتی حکم پر جب عملدرآمد کے لیے بیلف پہنچا تو دروازہ بند پایا گیا۔ پولیس نے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو کر لاش برآمد کی۔پولیس نے فلیٹ کو سیل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جب کہ حمیرا کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف زاویوں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…