بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

datetime 9  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے)کے اتحاد کمرشل فیز VI میں واقع ایک فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش کا جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق، اداکارہ کی لاش انتہائی مسخ شدہ حالت میں ملی، جس کے باعث فوری طور پر موت کی وجوہات کا تعین ممکن نہیں ہوسکا، لاش کے کیمیکل سیمپل حاصل کرلیے گئے ہیں اور حتمی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کر دیا گیا ۔

پولیس کے مطابق، اب تک مرحومہ کے اہل خانہ کراچی نہیں پہنچ سکے ہیں اور لاش تاحال کسی نے وصول نہیں کی اور واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔یاد رہے کہ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب گزری پولیس، عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کرانے پہنچی تھی۔ڈی آئی جی ساتھ زون سید اسد رضا کے مطابق، جب پولیس ٹیم نے فلیٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تو اندر سے کوئی جواب نہ ملا، جس پر دروازہ توڑ کر داخل ہونے پر اداکارہ کی لاش ملی۔اداکارہ مذکورہ فلیٹ میں کرایہ پر مقیم تھیں اور ایس ایس پی ساتھ محظور علی کے مطابق، وہ تنہا رہ رہی تھیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے 2024 سے کرایہ دینا بند کر دیا تھا، جس پر مالک مکان نے عدالت سے رجوع کیا، فلیٹ کے اندر لوہے کا گیٹ اور اندرونی لکڑی کا دروازہ دونوں بند تھے اور بالکونی بھی سیل تھی۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کے مطابق لاش بوسیدہ حالت میں ہسپتال لائی گئی، جو بظاہر 15 روز پرانی محسوس ہو رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق واقعہ قتل نہیں لگتا، تاہم حتمی فیصلہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔گزری پولیس کے مطابق، متوفیہ کی شناخت حمیرا دختر اصغر علی کے طور پر ہوئی جن کی عمر 32 سال تھی۔وہ ماضی میں ڈراما سیریلز احسان فراموش، گرو اور دیگر میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی تھیں، جبکہ وہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی فعال تھیں۔پولیس اداکارہ کے موبائل فون ڈیٹا کی مدد سے ان کے اہل خانہ تک رسائی کی کوشش کر رہی ہے، جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…