بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی: ڈیفنس کے فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش برآمد

datetime 8  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 میں اتحاد کمرشل کے قریب واقع ایک فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر علی کی لاش ملی ہے جو مبینہ طور پر کئی روز پرانی ہے۔تفصیلات کے مطابق، پولیس عدالتی احکامات کی تعمیل میں سوموار کی سہ پہر تقریباً 3 بج کر 15 منٹ پر فلیٹ خالی کروانے پہنچی۔ جب دروازہ مسلسل دستک کے باوجود نہ کھولا گیا تو مجبوراً دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونا پڑا، جہاں زمین پر ایک خاتون کی لاش موجود تھی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ گزشتہ سات برسوں سے اسی فلیٹ میں مقیم تھیں اور اکیلی زندگی گزار رہی تھیں۔ فلیٹ مالک کی جانب سے کرایہ نہ ملنے پر قانونی کارروائی کی گئی تھی اور اسی مقدمے کے سلسلے میں عدالتی بیلف کی آمد پر یہ افسوسناک واقعہ سامنے آیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق، لاش 15 سے 20 دن پرانی محسوس ہوتی ہے، تاہم موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش مکمل طور پر سڑ چکی ہے، اور جسم سے حاصل کردہ نمونوں کو فرانزک تجزیے کے لیے محفوظ کر لیا گیا ہے۔ حتمی معلومات پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل ہونے پر سامنے آئیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…