جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی عدالت نے سیف علی خان کو 15 ہزار کروڑ کی وراثتی جائیداد سے کیوں محروم کیا؟ جانیے

datetime 8  جولائی  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کو اپنے آبا و اجداد کی جائیداد کے حوالے سے قانونی جنگ میں اہم ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے حکومت کی جانب سے مذکورہ جائیداد کو “دشمن ملک کی جائیداد” قرار دینے کے فیصلے کو برقرار رکھا، اور سیف علی خان کی جانب سے دائر درخواست کو مسترد کر دیا۔متنازعہ جائیداد بھوپال میں واقع ہے اور اس کی مالیت تقریباً 15 ہزار کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

اس فیصلے کے نتیجے میں عدالت نے 2000 میں ہونے والے اس مقدمے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جس میں سیف علی خان، ان کی والدہ شرمیلا ٹیگور اور بہنیں سوہا علی خان و سبا علی خان کو جائیداد کا حقدار تسلیم کیا گیا تھا۔اس فیصلے کو خاندان کے دیگر افراد نے چیلنج کیا تھا۔ ان کا مؤقف تھا کہ جائیداد کی تقسیم اسلامی قوانین کے مطابق ہونی چاہیے۔ تنازع کی جڑ سیف علی خان کی پردادی، عابدہ سلطان ہیں، جنہوں نے قیام پاکستان کے بعد ہندوستانی شہریت ترک کر کے پاکستان میں سکونت اختیار کی تھی۔اس عمل کے باعث 1958 میں متعارف کردہ “دشمن جائیداد ایکٹ” کے تحت یہ جائیداد حکومت کی تحویل میں آ گئی۔ اس قانون کے تحت ان جائیدادوں کو حکومتی تحویل میں لیا جاتا ہے جن کے مالکان دشمن ملک، خصوصاً پاکستان یا چین، سے تعلق رکھتے ہوں۔2014 میں دشمن جائیداد کے متعلقہ ادارے نے بھوپال کے شاہی خاندان کی جائیداد کو باضابطہ طور پر دشمنی جائیداد قرار دے دیا تھا۔

سیف علی خان نے 2015 میں اس فیصلے کے خلاف حکمِ امتناع حاصل کیا تھا، تاہم 13 دسمبر 2024 کو ہائی کورٹ نے ان کی اپیل کو مسترد کر دیا۔عدالت نے سیف علی خان اور ان کے خاندان کو اپیل کے لیے 30 دن کی مہلت دی تھی، مگر اس دوران کوئی اپیل دائر نہیں کی گئی۔ جس کے بعد بھارتی حکومت کو قانونی طور پر اس قیمتی جائیداد پر کنٹرول حاصل کرنے کا اختیار حاصل ہو گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…