بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

چاہت فتح علی نے اکیڈمی کھول لی، رواں سال فلم ریلیز کرنے کا اعلان

datetime 8  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانیہ میں مقیم سوشل میڈیا کے مضحکہ خیز گلوکار چاہت فتح علی نے میوزک اور اداکاری کی تربیت دینے کیلیے اکیڈمی کھول لی۔برطانیہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چاہت فتح علی نے بتایا کہ پہلے میوزک کی اکیڈمی کھولی تھی اب اسی جگہ پر اداکاری کی کلاسز بھی دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کھولنے کا بنیادی مقصد نئے فنکاروں کو آگے لے کر آنا اور موقع دینا ہے، مجھے شروع سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا شوق تھا مگر 10 سال پہلے احساس ہوا کہ میں اسی انڈسٹری کا آدمی ہوں اور مجھے اپنی محنت لگن دعاں پر بھروسہ تھا اور یہی میری کامیابی کی وجہ بھی ہے جس کی وجہ سے مقام حاصل کروں گا۔

چاہت فتح علی خان نے کہا کہ اکیڈمی آنے والوں کا سب سے پہلے لب و لہجہ ٹھیک کروایا جائے گا اور انہیں اردو، انگریزی پنجاب سکھائی جائے گی کیونکہ اداکاری کیلیے ان تین زبانوں پر عبور حاصل کرنا ضروری ہے۔گلوکار نے کہا کہ مجھے نظر آرہا ہے کہ مستقبل میں تمام بڑے فلم ساز مجھ سے خود رابطہ کریں گے کیونکہ میں اپنی اکیڈمی کے سنگرز، اداکاروں کی سوشل میڈیا پر خود ہی پذیرائی کروں گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم گلوکار کیوں مجھ سے تحفظات کا شکار ہیں، جبکہ میں تو بس محنت پر یقین رکھتا ہوں اور دس سالوں سے یہی کررہا ہوں۔چاہت فتح علی خان نے انکشاف کیا کہ میں نے دو سال پہلے ایک فلم کی تھی جبکہ ایک بڑی اسکرین والی فلم(دی ڈارلنگ)اسی سال کے آخر میں آئے گی جسے پاکستان کے 50 سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…