ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ ملیکا شراوت نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے مداحوں کو مصنوعی فلرز سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔بھارتی اداکارہ شیفالی گزشتہ ہفتے اچانک 42 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں، 27 جون کو شیفالی کو ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا۔یوں تو اداکارہ کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی تھی لیکن اداکارہ جوان اور خوبصورت نظر آنے کیلئے اینٹی ایجنگ انجیکشن لیتی تھیں۔پولیس کی ابتدائی رپورٹس کے مطابق مرنے سے قبل دوپہر کے وقت بھی شیفالی نے اپنا اینٹی ایجنگ انجیکشن لیا تھا جس کی وجہ سے ان پر کپکپی طاری ہوگئی اور وہ بے ہوش گئیں۔
شیفالی کی موت نے شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد میں ایک ہل چل مچا دی ہے اور اداکاروں میں ان دنوں اینٹی ایجنگ انجیکشن زیر بحث ہے۔حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ ملیکا شروات نے سوشل اکانٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو بوٹوکس اور فلرز سے پریز کی ہدایت کی ہے۔ملیکا نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ وہ ابھی سو کر اٹھی ہیں اور انہوں نے سوچا کہ میں آپ لوگوں کے ساتھ ایک سیلفی ویڈیو شیئر کروں۔اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ اس ویڈیو میں، میں نے کوئی فلٹر یا چہرے پر کسی بھی قسم کے میک اپ کا استعمال نہیں کیا اور میں یہ ویڈیو اس لیے شیئر کر رہی ہوں تاکہ ہم سب مل کر بوٹوکس اور مصنوعی فلرز سے پرہیز کریں، صحت مند زندگی کو اپنائیں۔