بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

نادیہ خان محلے کی عورت بن کر نہ چیخیں، وقار سے بات کریں، ثروت گیلانی

datetime 1  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکارہ اور سماجی کارکن ثروت گیلانی نے حال ہی میں میزبان نادیہ خان کے رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ساتھی فنکاروں کے خلاف جس انداز میں بول رہی ہیں، وہ ناصرف غیر مناسب ہے بلکہ فنکار برادری کی بیتوقیری بھی ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ثروت گیلانی نے کہا کہ آپ اپنے ہی فنکاروں کو نیچا دکھا کر کیا ثابت کر رہی ہیں؟ میں نے نادیہ خان کو چیختے ہوئے دیکھا جیسے وہ اپنے سٹاف سے بات کر رہی ہوں، یہ بالکل مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے سی والے کمرے میں بیٹھ کر دوسروں کو تنقید کا نشانہ بنانا آسان ہوتا ہے، کیا وہ خود سڑکوں پر نکلی تھیں؟ ہم میں سے بہت سے لوگ نکلے۔انہوں نے کہا کہ آپ ان فنکاروں سے پاکستان کے حق میں پوسٹ کرنے کی درخواست ضرور کریں، مگر عزت اور وقار کے ساتھ محلے کی عورت بن کر جھگڑا مت کریں۔ثروت نے کہا کہ موجودہ حالات میں فنکاروں کو ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے بجائے، متحد ہو کر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک کام کرنے والے فنکاروں کو بدنام کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا بلکہ قوم کی یکجہتی متاثر ہوتی ہے۔واضح رہے کہ نادیہ خان نے حالیہ دنوں میں بھارت اور پاکستان کے تنائو کے بعد پاکستانی فنکاروں فواد خان، ہانیہ عامر، راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم پر تنقید کی تھی کہ انہوں نے کھل کر بھارت کے خلاف موقف نہیں اپنایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…