بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

شیفالی جری والا کی موت کے بعد ماہر امراض قلب کی وارننگ

datetime 1  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)شیفالی جری والا کی موت کے بعد ماہر امراض قلب نے وارننگ جاری کردی۔اداکارہ کی اچانک موت پر طبی ماہرین نے امراض قلب سے ہونے والی اموات میں بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ماہرین کے مطابق اس کی سب سے بڑی وجہ ہائی کولیسٹرول، دائمی تنائو، تمباکو کا استعمال اور لوگوں میں دل کی بیماری کی خاندانی تاریخ ہے۔دبئی کے ہسپتال میں انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر کرشنا سرین ایم ایس نائر نے کہاکہ شدید تنا ئودل کے دورے یا کارڈیک اریسٹ کا باعث بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شدید تنائو ضرورت سے زیادہ جسمانی مشقت، یا شدید جذباتی صدمے، جیسے شدید غم یا غصے سے ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق خواتین میں دل کے دورے کے خطرے کی بڑی وجوہات اسٹیرائیڈز، نیند کی کمی اور ہارمونز کا علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی ایجنگ ادویات ماہرین کی ہدایت کے مطابق استعمال کرنی چاہیئں جبکہ کارڈیک اریسٹ کی عام وجہ نیند کی کمی ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کیلئے اسٹیرائیڈز اور ہارمونل علاج، جیسے ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی اور مانع حمل ادویات کا استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے میں اضافہ کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…