اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ندا یاسر کے گھر غیرملکی ملازمہ کی چوری کی چونکادینے والی واردات

datetime 30  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز یسک)مشہور مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے حالیہ پروگرام کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ان کے اعتماد کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کی غیر ملکی گھریلو ملازمہ نے قیمتی اشیاء چوری کر لیں۔ندا یاسر نے بتایا کہ ان کے بیٹے بالاج کی پیدائش کے بعد انہوں نے ایک فلپائنی خاتون کو بطور نگران ملازمت پر رکھا تھا۔ ان کے مطابق، چونکہ خاتون غیر ملکی تھی اور ان پر بھروسہ کیا جاتا تھا، اس لیے ان کی تلاشی کبھی نہیں لی جاتی تھی، جب کہ دیگر ملازمین کی نگرانی کی جاتی تھی۔اداکارہ کے مطابق، انہیں اس وقت شک ہوا جب ایک روز انہوں نے اپنا پرس اس ملازمہ کے حوالے کیا اور بعد میں اس میں موجود یوروز غائب پائے گئے۔

اس واقعے نے ندا کو چوکنا کر دیا اور جب ملازمہ نے چھٹی پر جانے کی اجازت مانگی تو انہوں نے خود اس کے ہمراہ جانے کا فیصلہ کیا۔ندا نے مزید بتایا کہ جب وہ ملازمہ کے گھر پہنچیں تو وہاں انہیں حیرت انگیز انکشاف ہوا۔ چوری شدہ اشیاء کے تین بڑے بیگ وہاں موجود تھے، جن میں ان کے قیمتی موبائل فونز، پولو برانڈ کی شرٹ اور گمشدہ 300 یوروز شامل تھے۔ ان اشیاء کو فلپائن منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی۔میزبان نے بتایا کہ چونکہ ملازمہ کافی عرصہ ان کے گھر میں خدمات سرانجام دیتی رہی تھی اور تمام سامان واپس مل چکا تھا، اس لیے انہوں نے معاملہ پولیس کو رپورٹ نہیں کیا۔ ان کے مطابق، یہ واقعہ ان کے لیے ایک اہم سبق بن گیا کہ اندھا اعتماد کبھی کبھار نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…