بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

برطانوی یوٹیوبر ایئر پوڈز کی تلاش میں پاکستان پہنچ گیا

datetime 30  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)برطانوی یوٹیوبر ایئر پوڈز کی تلاش میں پاکستان پہنچ گیا۔ میرے ایئرپوڈز ایک سال قبل گم گئے تھے جو اب پاکستان میں ہیں، کچھ ہفتے قبل سوشل میڈیا پر ایک چیز کا غلغلہ زوروں پر تھا اور وہ تھا ایک برطانوی یوٹیوبر کے چوری شدہ ایئرپوڈز کا پاکستان پہنچنا جسے لینے کیلئے انہوں نے یہاں آنے کا بھی اعلان کردیا تھا۔29 مئی کو مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کر کے لارڈ مائیلز نے بتایا تھا کہ میرے ایئرپوڈز ایک سال قبل گم گئے تھے جو اب پاکستان میں ہیں، اور اندازہ لگائے کہ اپنی چیز واپس لینے کون اگلے ہفتے جارہا ہے۔ایک اور پوسٹ میں یوٹیوبر نے بتایا تھا کہ یہ ایپل ایئرپوڈز دبئی میں ہوٹل سے چوری ہوگئے تھے جو پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

لارڈ مائلز نے اپنے ایپل کے ایئرپوڈز گم ہونے کے بعد فائنڈ می فیچر کے ذریعے یہ پتا لگایا کہ ان کے ایئرپوڈز جہلم میں موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب میں ایک پولیس آفیسر کے ساتھ اس علاقے پر دھاوا بولنے جارہا ہوں، اپنے ایئرپوڈز واپس لوں گا اور اس کی ویڈیو بھی بناں مجھے چور پسند نہیں۔ایک صارف کی جانب سے یہ پوچھے جانے پر کہ جتنے کا ایئرپوڈز نہیں، اتنے پیسے آپ ٹکٹ پر خرچ کردیں گے؟ جس کے جواب میں یوٹیوبر نے بتایا تھا کہ وہ کاروبار کے سلسلے میں افغانستان میں اور کام کے لیے انہیں کراچی جانا ہی ہے اس لیے وہ اب وہاں سے ہوتے ہوئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…