جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

اداکارہ عائشہ خان کی تنہائی میں موت، بشریٰ انصاری نے بچوں سے متعلق حقیقت بتا دی

datetime 25  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کراچی میں سینئر اداکارہ عائشہ خان کی فلیٹ سے کئی دن پرانی لاش ملنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے بچوں پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ تاہم معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے عوام سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔بشریٰ انصاری نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ کچھ عرصہ قبل عائشہ خان سے ایک پروجیکٹ کے دوران ان کی ملاقات ہوئی تھی، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں گفتگو کی تھی۔

عائشہ خان نے بتایا تھا کہ ان کے بچے بیرونِ ملک مقیم ہیں، باقاعدہ رابطے میں رہتے ہیں اور ان کا مکمل خیال رکھتے ہیں، حتیٰ کہ روانگی سے پہلے ان کے لیے درازوں میں پیسے بھی رکھ دیتے تھے۔بشریٰ کے مطابق، عائشہ خان نے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ خود اپنے طور پر زندگی گزارنا پسند کرتی ہیں۔ وہ عبادات، مطالعے اور قریبی ہمسایوں سے میل جول میں خوش رہتی تھیں۔ انہیں بچوں کے گھروں میں رہنا پسند نہیں تھا اور وہ اپنی تنہائی کو سکون تصور کرتی تھیں۔

اداکارہ نے عوام سے درخواست کی کہ بغیر کسی مصدقہ معلومات کے عائشہ خان کے بچوں پر تنقید نہ کریں، کیونکہ وہ خود بھی والدہ کے اچانک انتقال پر شدید صدمے سے گزر رہے ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کریں اور ان کی یادوں کو عزت سے یاد رکھیں۔خیال رہے کہ عائشہ خان کی لاش گلشنِ اقبال کے ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی، جہاں وہ تنہا مقیم تھیں۔ ان کی وفات کو ایک ہفتہ گزر چکا تھا، جب ہمسایوں کو ان کی خیریت کی فکر لاحق ہوئی اور پولیس کو اطلاع دی گئی، جس کے بعد ان کی لاش فلیٹ سے ملی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…