بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کیوں کیا؟ ملزم نے اعترافی بیان میں بتادیا

datetime 24  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں معروف سوشل میڈیا شخصیت ثناء یوسف کے قتل میں ملوث گرفتار ملزم عمر حیات، جسے “کاکا” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے مجسٹریٹ کے سامنے مبینہ طور پر اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم نے دوران بیان بتایا کہ اس نے ثناء یوسف کو اس لیے قتل کیا کیونکہ وہ اس سے ملاقات سے انکار کرتی رہی تھی۔

عمر حیات کے مطابق وہ ثناء یوسف سے پہلی بار ملاقات کے لیے آیا تھا اور طویل انتظار کے بعد بھی اس سے ملاقات نہیں ہو سکی، بلکہ اسے واپس بھیج دیا گیا۔ملزم نے بتایا کہ وہ اس دن ثناء یوسف کی سالگرہ کا تحفہ بھی لایا تھا، جو اس نے قبول نہیں کیا۔ بعدازاں 2 جون کو ثناء یوسف نے دوبارہ ملاقات کے لیے بلایا، لیکن ایک بار پھر ملاقات نہیں ہوئی۔ عمر حیات کا کہنا ہے کہ وہ اس رویے پر شدید غصے میں تھا اور اسی غصے میں اس نے ثناء یوسف کے گھر جا کر اسے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔یاد رہے کہ 2 جون کو اسلام آباد میں ثناء یوسف کو ان کے گھر پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔ واردات کے بعد ملزم فرار ہو کر فیصل آباد چلا گیا تھا، جہاں پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…