جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

کروڑوں کمانے والے یوٹیوبر معاذ صفدر کو والد نے گھر سے الگ کردیا

datetime 24  جون‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)پاکستانی یوٹیوبر معاذ صفدر نے اپنے ایک حالیہ وی لاگ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کے والد نے انھیں اور بھائیوں کو اپنے گھر سے الگ کردیا ہے۔اپنے وی لاگ میں معاذ صفدر نے اپنے بہن بھائیوں اور والدین سے بھرے گھر کے تین حصوں میں بٹ جانے کا انکشاف کرتے ہوئے خود سمیت بقیہ دو بھائیوں کے گھر الگ ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔معاذ نے بتایا کہ والد کا فیصلہ ہے کہ میں اور میرا بڑا بھائی جن کی شادی ہوچکی ہے اور بچے بھی ہیں، اس لیے اب وہ اپنے اپنے الگ گھروں میں شفٹ ہوجائیں، جبکہ تیسرا اور چھوٹا بھائی اپنی اہلیہ، دونوں بہنوں اور والدین کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہے گا۔

معاذ نے دل گرفتہ لہجے میں بتایا کہ یہ فیصلہ بہت زیادہ مشکل ہے کیونکہ آج تک سب ان کیلیے ہی تو کیا تھا، ساتھ رہے سارے لمحے آنکھوں کے سامنے آرہے ہیں۔وی لاگ میں معاذ صفدر کے والد کی گفتگو بھی شامل ہے، جس میں انہوں نے اس فیصلے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ابھی تم دونوں کی شادی ہوگئی ہے اور بچے بھی ہوگئے ہیں، اصل لڑائی بچوں کے ہونے کے بعد ہی شروع ہوتی ہے اس لیے یہ سب سے صحیح وقت ہوتا ہے گھر الگ کرنے کا، اس سے محبت نہ صرف قائم رہتی ہے بلکہ اور زیادہ بڑھتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…