جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

سلمان خان 3 سنگین بیماریوں میں مبتلا،مداح تشویش کا شکار

datetime 23  جون‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان نے اپنی صحت سے متعلق کئی سنگین بیماریوں کا انکشاف کر کے مداحوں کو حیرت اور صدمے میں ڈال دیا ہے۔ اداکار نے بتایا کہ وہ ٹریجیمینل نیورالجیا، برین اینیورزم اور آرٹیریو وینس میلفارمیشن (AVM) جیسی مہلک بیماریوں سے لڑ رہے ہیں۔یہ انکشاف سلمان خان نے کپل شرما کے شو دی گریٹ انڈین کپل شو میں شرکت کے دوران کیا، جب ان سے ازدواجی زندگی سے متعلق ہلکے پھلکے سوالات کیے جا رہے تھے۔58 سالہ اداکار نے سنجیدہ لہجے میں کہا کہ ہم ہر روز ہڈیاں توڑ رہے ہیں، پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں، ہم ٹریجیمینل نیورالجیا کے ساتھ کام کر رہے ہیں، دماغ میں اینیورزم ہے، AV میلفارمیشن بھی ہے، لیکن پھر بھی ہم چل رہے ہیں، کام کر رہے ہیں۔شو میں موجود تماشائی اور خود میزبان کپل شرما بھی اداکار کے اس غیر متوقع انکشاف پر حیران رہ گئے۔

سلمان خان کی فِٹنس دیکھ کر کسی کو اندازہ نہ تھا کہ وہ اس قدر سنگین طبی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔اداکار کی باتوں نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کر دیا ہے، جہاں مداح اور ساتھی فنکار ان کی ہمت اور مسلسل کام کرنے کی لگن کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔ٹریج یمینل نیورالجیا چہرے کی ایک انتہائی تکلیف دہ بیماری ہے جس میں چہرے کی نسوں میں شدید بجلی کے جھٹکوں جیسا درد ہوتا ہے۔برین اینیورزم دماغ کی رگ میں ایک کمزور جگہ ہوتی ہے جو پھول جاتی ہے، اگر یہ پھٹ جائے تو جان لیوا فالج یا موت کا سبب بن سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…