بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کی سینئر اداکارہ شائستہ جبین نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

datetime 19  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کی سینئر اداکارہ شائستہ جبین نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔حال ہی میں شائستہ جبین نے نجی ٹی وی پر حنا نیازی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنی ذاتی زندگی اور کیریئر کے حوالے سے اہم باتیں شیئر کیں۔شائستہ جبین نے انکشاف کیا کہ نوجوانی میں انہیں فلموں کی آفرز تو ملیں لیکن انہوں نے کبھی فلموں میں کام نہیں کیا کیونکہ وہ رومانوی مناظر نہیں کر سکتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایسے مرد کے ساتھ رومانس نہیں کر سکتیں جس سے ان کا ذاتی تعلق نہ ہو۔ انہوں نے فلمی رومانس کو غیر فطری اور حد سے زیادہ مبالغہ آمیز قرار دیا۔شائستہ جبین نے اپنی شادی نہ ہونے کی وجہ بھی بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اپنے والدین کی پسند سے شادی کرنے کی خواہش رکھتی تھیں لیکن والد کا انتقال کم عمری میں ہو گیا اور وہ گھر والوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گئیں۔

وقت گزرتا گیا اور وہ شادی نہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ میری شادی کے معاملے پر بہت جھگڑے ہوئے ہیں اور میرے آدھے رشتہ دار مجھ سے ملنا چھوڑ گئے کہ شادی کیوں نہیں کررہی۔اداکارہ نے مزید کہا کہ جب وہ اپنے ارد گرد جھگڑتے ہوئے شادی شدہ جوڑوں کو دیکھتی ہیں تو خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ تنہا زندگی گزار رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…