اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

حمزہ علی عباسی نے شوبز چھوڑنے کے بیان کی وضاحت کردی

datetime 19  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کرنے کے بیان پر وضاحت کردی۔حمزہ علی عباسی نے 2019 میں اسلام سے قریب ہونے کیلئے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کرنے کا بیان دیا تھا جس کے بعد وہ کئی عرصے تک کسی بھی ڈرامہ یا فلم انڈسٹری میں نظر نہیں آئے۔اداکار نے مختلف انٹرویوز میں بھی شوبز سے وقتی کنارہ کرنے اور اسلامی نظریے پر بات کی۔

حال ہی میں اداکار نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے شوبز چھوڑنے کے بیان کی ضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنی ویڈیو میں شوبز کو خیرباد کرنے کا نہیں کہا تھا، میں نے کہا کہ میں خدا اور آخرت سے متعلق کچھ نتائج پر پہنچا ہوں اور مجھے اس بارے میں جاننا ہے جس کیلئے میں شوبز سے بریک لے رہا ہوں، میں نے یہ بھی کہا کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ میں اسلام کی خاطر فنون لطیفہ چھوڑ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جس اسلام کی تشریح سے میں متفق ہوں اور میں اسکالر جاوید احمد غامدی کو فالو کرتا ہوں یہ نام میں نے اپنی ویڈیو میں بھی لیا تھا جس کے مطابق ایک اخلاقیات میں رہ کر فنون لطیفہ جائز ہے، اس لیے یہ نہ سمجھا جائے میں شوبز چھوڑ رہا ہوں۔

حمزہ علی عباسی نے مزید بتایا کہ میں امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈلاس میں ان کے پاس پڑھنے بھی گیا، پوری ویڈیو کسی نے نہیں دیکھی اور اگلے دن خبروں میں ہیڈ لائنز لگی ہوئی تھی کہ میں نے شوبز کو چھوڑ دیا جسے دیکھ کر تو میں سر پکڑ کر بیٹھ گیا کہ 17 منٹ کی ویڈیو کسی نے نہیں دیکھی، پہلے 4 منٹ کی ویڈیو دیکھ کر ہیڈ لائنز بنا دیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…