بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

عتیقہ اوڈھو کا ارینج میرج پر بیان، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

datetime 14  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)عتیقہ اوڈھو کے ارینج میرج سے متعلق تنقیدی بیان نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا۔پاکستان کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامہ ریویو شو میں ارینج میرج کے رائج کلچر پر کھل کر تنقید کی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔ایک ڈرامے کے ریویو کے دوران عتیقہ اوڈھو نے گفتگو میں کہا کہ زبردستی کی شادی کسی کیلیے بھی تکلیف دہ ہوتی ہے چاہے وہ مرد ہو یا عورت یہ ایک نفسیاتی اذیت ہے، ہم ایک قدامت پسند معاشرے کا حصہ ہیں جہاں لڑکے اور لڑکیاں آپس میں نہیں ملتے، بات نہیں کرتے اور پھر اچانک شادی ہوجاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اکثر ارینج شادی کرنے والے جوڑوں سے بات کرتی ہوں اور ان سے پوچھتی ہوں شادی کے بارے میں ان کا کیا خیال تھا؟ تو ان کے جوابات واقعی حیران کن ہوتے ہیں۔ مجھے اس تصور پر حیرت ہوتی ہے کہ ایک لڑکی پوری زندگی پردے میں رہتی ہے اور پھر اچانک ایک اجنبی سے شادی پر مجبور ہوجاتی ہے۔عتیقہ اوڈھو کے اس بیان نے مداحوں کو تقسیم کردیا، کئی صارفین نے انہیں لبرل ایجنڈا پھیلانے کا الزام دیا جبکہ کچھ نے ان کی ذاتی زندگی پر تنقید کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…