پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

’’ میرا مقام بیت الخلاء صاف کرنے والوں سے بھی نیچے ہے ، میں تو ۔۔‘‘ سہیل وڑائچ نے آخر کار خاموشی توڑ دی

datetime 11  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ و گلوکارہ فضا علی کو حالیہ ایک ٹی وی شو میں سینئر صحافی سہیل وڑائچ سے متعلق متنازع تبصرہ کرنے پر شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ اب سہیل وڑائچ نے بھی اس پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے باوقار انداز میں جواب دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فضا علی نے “دنیا نیوز” کے پروگرام “آن دی فرنٹ” میں شرکت کی، جہاں میزبان کامران شاہد نے ایک دلچسپ سوال کے ذریعے شو میں شامل مہمانوں سے ان کے ممکنہ متبادل پیشوں کے بارے میں رائے لی۔ فضا علی نے ہلکے پھلکے انداز میں سب کے لیے مختلف جوابات دیے، مگر جب سہیل وڑائچ کی بات آئی، تو انہوں نے ایک ایسا تبصرہ کر دیا جو ناظرین کو ناگوار گزرا۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر سہیل وڑائچ صحافی نہ ہوتے تو شاید وہ کسی ریسٹورنٹ یا غیر ملکی مقام پر واش روم صاف کرنے کا کام کر رہے ہوتے، اور اس بیان میں خواتین کے واش رومز کا حوالہ دیتے ہوئے ان پر طنز کیا، جسے سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف نامناسب قرار دیا بلکہ اس پر شدید تنقید کی۔

یہ کلپ تیزی سے وائرل ہوا، جس کے بعد صارفین نے فضا علی کے رویے کو ناپسند کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ سہیل وڑائچ جیسے سینئر اور باوقار صحافی کے بارے میں اس طرح کی گفتگو اخلاقی طور پر درست نہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، “سہیل وڑائچ ایک ادارے کی حیثیت رکھتے ہیں، خاتون ہونا کسی کو یہ حق نہیں دیتا کہ وہ کسی کی عزت اچھالے۔”

ادھر سہیل وڑائچ نے تمام تر تنازع پر خاموشی توڑتے ہوئے نہایت باادب اور سنجیدہ انداز میں جواب دیا۔ ان کا کہنا تھا، “میرا مقام تو ان لوگوں سے بھی کم تر ہے جو بیت الخلا صاف کرتے ہیں، میں تو خاک ہوں، جیسے میاں محمد بخش نے خود کو گلیوں کا روڑا کہا۔ میرے نزدیک واش روم صاف کرنا کوئی ہتک نہیں بلکہ دوسروں کی گندگی صاف کرنا ایک عظیم خدمت ہے۔”

سہیل وڑائچ کا یہ جواب سوشل میڈیا صارفین کو بے حد متاثر کر گیا اور کئی افراد نے ان کے ظرف اور عاجزی کی تعریف کی۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…