جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا ملزم شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل، تحقیقات میں اہم انکشافات

datetime 4  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں قتل کی گئی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل سے پولیس تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آگئے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے مبینہ قاتل کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے مبینہ قاتل عمر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ اور شناخت پریڈ کی استدعا کی گئی۔عدالت نے ملزم عمرحیات کی شناخت پریڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو جیل بھیج دیا۔

دوسری جانب ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل سے دوران تحقیقات اہم انکشافات سامنے آگئے، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عمر حیات کرائے کی فارچونر پر فیصل آباد سے اسلام آباد پہنچا تھا، عمر حیات نے فارچونر گاڑی کا کرایہ بھی ادا نہیں کیا، رینٹ اے کار کا مالک بھی ملزم کی گرفتاری کے بعد پیسے لینے آگیا تاہم ملزم کی جیب سے صرف چند سو روپے نکلے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم خود کو لینڈ لارڈ کا بیٹا کہلاتا تھا جبکہ اسکا والد گریڈ 16کا ریٹائرڈ ملازم ہے، مقتولہ کی سالگرہ پر ملزم کیک اور تحائف لے کر اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 پہنچا تو ثنا یوسف نے ملنے سے انکار کردیا تھا، 2جون کو ملزم دوبارہ ثناء یوسف کے گھر پہنچا۔ملزم نے بیان دیاکہ قتل کے بعد بائیک رائیڈ بک کی، بائیک سے اتر کر ٹیکسی پر لاری اڈہ پہنچا اور وہاں سے فیصل آباد کی بس میں گھر پہنچا۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد میں 17 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کو ان کے گھر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا، پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قتل کے 24 گھنٹے کے اندر ملزم عمر حیات عرف کاکا کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا تھا۔مقتولہ کے قتل کے بعد ملزم کے فرار کی سی سی ٹی وی ویڈیو نے اس کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا، پولیس نے قاتل کو فیصل آباد سے گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا تھا۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے منگل کو پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ کہ اندھے قتل کیس کے ملزم کو ڈھونڈنا اسلام آباد پولیس کے لیے بڑا چیلنج تھا۔آئی جی اسلام آباد نے بتایا تھاکہ ملزم بار بار ثنا یوسف سے رابطہ کر رہا تھا اور ٹک ٹاکر اس سے دوستی سے انکار کررہی تھی، جس کے بعد ملزم نے قتل کا منصوبہ بنایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…