جمعرات‬‮ ، 19 جون‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر الفت بکھیرنے والی ثنا یوسف کی داستان

datetime 4  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سوشل میڈیا پر الفتوں کے رنگ بکھیرنے والی ثنا یوسف دل میں ارمانوں کے انبار لیے اسلام آباد تو آئی مگر بے دردی سے قتل کر دی گئی۔میں نے ابھی کھیلنا ہے کودنا ہے، جھومنا ہے، گانا ہے، دکھی نہیں ہونا، مسکرانا ہے، مجھے جینا ہے اسلام آباد کے حسین رنگوں کی دل افروز ترنگ کے سنگ، میں نے محبتیں بانٹنی ہیں، اپنی باتوں کے دوش پر میں شوخ و چنچل ہوں کیونکہ میں نے ابھی جینا ہے، بہت جینا ہے۔

کچھ یہی سوچ کر چترال کی دلکش و دلفریب وادیوں سے اک پیاری، راج دلاری اور نازک اندام بچی شہر اقتدار کی دلفریب رعنائیوں میں آبسی لیکن اس نازک پری کو کیا معلوم تھا کہ وہ اپنی حیات کی بہار بھرپور کو ابھی چھوئے گی بھی نہیں کہ بے رحمی سے قتل کر دی جائے گی۔کوئی سفاک قاتل کہیں سے اٹھے گا اور اس کے نازک بدن میں بارود بھری گولیاں اتار دے گا۔چترال کی برف زار و گل پوش وادیوں سے اسلام آباد آنے اور یہاں بسیرا کرنے والی 17 سالہ معصوم و خوبرو ثنا یوسف کی درخشاں حیات کا چراغ تاباں 2 جون کو اسلام آباد کے سیکٹر جی 13میں غروب آفتاب کے وقت بے دردی و بے خوفی سے گل کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر دمکتی زندگی کی ساری تمنائیں لیے ایک پیاری بیٹی بے وقت خون میں نہا گئی، چہل پہل سے آراستہ زندگی کا پلیٹ فارم اجڑ گیا، وہ جو ہزاروں آرزوں کی سنگت میں اسلام آباد آئی تابوت میں سوئی چترال گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ثنا یوسف کو گھر پر ملنے آئے ملزم نے 2 گولیاں ماریں تھیں، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور بعدازاں اس کے سفاک مجرم کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…