بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

نادیہ افگن کا فیروز خان کے مداحوں کی طرف سے قتل کی دھمکیاں ملنے کا دعویٰ

datetime 28  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکارہ نادیہ افگن نے دعوی کیا ہے کہ انہیں اداکار فیروز خان کے مداحوں کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں نے فیروز خان کی ورک ایتھکس پر بات کی تھی، مجھے بہت سے اداکاروں نے بتایا ہے کہ فیروز خان ایک مشکل کو آرٹسٹ ہیں اور وہ اپنے ساتھی اداکاروں کو مرعوب کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ میرا یہ بیان فیروز خان کے مداحوں کو بالکل پسند نہ آیا، شدید ردعمل کے طور پر نا صرف مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔نادیہ افگن نے بتایا کہ بہت سے فریش اکائونٹس سے خطرناک میسجز آئے، کچھ تو ڈرائونے بھی تھے۔ انہوں نے کہاکہ کسی نے کہا تمہیں اداکاری نہیں آتی، میرا جواب ہے کہ میں پرفیکٹ نہیں ہوں، لیکن مجھے اداکاری ضرور آتی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ جہاں کچھ لوگ منفی تھے، وہیں بہت سے اداکاروں اور رائٹرز نے میرے تبصرے کو سراہا اور حمایت کی۔نادیہ افگن نے کہا مجھے فرق نہیں پڑتا، میں سچ بولتی ہوں اور بولتی رہوں گی، اگر آپ کا فنکار تنقید سے بالاتر ہے تو پھر وہ فنکار نہیں، ایک بت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…