جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

نازیبا سلوک پر مس انگلینڈ بھارت میں ہونیوالا ’مس ورلڈ مقابلہ‘ چھوڑ کر چلی گئیں

datetime 27  مئی‬‮  2025 |

حیدر آباد(این این آئی)بھارتی شہر حیدر آباد میں مس ورلڈ 2025 کے مقابلے میں برطانیہ کی نمائندگی کرنے والی 24 سالہ میلا میگی نے نازیبا سلوک پر دستبرداری کا اعلان کردیا۔

برطانوی اخبار دی سن کو مس انگلینڈ میلا میگی کا دستبرداری کی وجوہات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت میں مجھے اس طرح پیش کیا جارہا تھا جیسے میں کوئی طوائف ہوں۔میلا میگی نے انکشاف کیا کہ میں وہاں کچھ مثبت تبدیلی لانے کے لیے گئی تھی لیکن ہمیں ایسے بٹھایا گیا جیسے کرتب دکھانے والے بندر ہوں، اخلاقی طور پرمیں اس کا حصہ نہیں بن سکتی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی تمام کرسیاں اور اعزازات بے معنی ہیں اگر آپ اپنی آواز استعمال نہ کریں اور دنیا میں کچھ فرق نہ ڈالیں۔میلا میگی نے مزید بتایا کہ مقابلے کے دوران کئی مواقع پر وہ شدید بے چینی کا شکار ہوئیں، خاص طور پر شام کے وقت ہونے والی تقریبات میں جہاں ہم سے توقع کی جاتی تھی کہ ہم اسپانسرز اور مہمانوں کو تفریح کروائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہر میز پر چھ مہمان ہوتے تھے اور دو لڑکیوں کو ان کے ساتھ بٹھایا جاتا، ہمیں پورا وقت ان کے ساتھ بیٹھ کر ان کو خوش کرنا ہوتا تھا، یہ ناقابل یقین لگتا ہے۔

میلا نے بتایا کہ میں نے سوچا یہ سب کچھ بہت غلط ہے، میں یہاں لوگوں کی تفریح کے لیے نہیں آئی تھی، جب ان مسائل کا ذکر کرنا چاہا جن کے لیے آواز اٹھا رہی تھی تو وہاں موجود کچھ مردوں نے کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔مس انگلینڈ نے دوک ٹوک کہا کہ بھارت میں مجھے ایسا محسوس کروایا گیا جیسے میں کوئی طوائف ہوں، میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میں خود کو ایسی صورتِ حال میں پائوں گی۔میلا میگی کو برطانیہ کی جانب سے مس ورلڈ کا ایک مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا تھا ، ان کے بعد اب شارلٹ گرانٹ مس ورلڈ کے فائنل میں برطانیہ کی نمائندگی کریں گی۔یہ فائنل اگلے ہفتے دنیا کے 180 سے زائد ممالک میں براہِ راست نشر کیا جائے گا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…