بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

فضا علی مشکل میں، بیٹی کو بھارتی فلم دکھانا مہنگا پڑ گیا

datetime 27  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)اداکارہ، گلوکارہ، میزبان اور سوشل میڈیا انفلوئنسر فضا علی ہمیشہ سے اپنی بیٹی فرال کے ساتھ اپنی زندگی کے لمحے سوشل میڈیا پر شیئر کرتی آئی ہیں۔ فرال بچپن سے ہی عوامی نظروں میں پلی بڑھی ہے اور کیمرے کے سامنے خوداعتمادی سے بات کرنا خوب جانتی ہے۔حال ہی میں فضا علی نے اپنی بیٹی کے ایک جذباتی لمحے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں انہوں نے فرال کی حساس طبیعت اور ہمدردی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ میری بیٹی اتنی ایموشنل ہے کہ جذباتی سین دیکھ کر فورا رونا شروع کر دیتی ہے، یہ صرف کیمرے کے لیے نہیں، اس کی فطرت ہے۔

فضا نے بتایا کہ وہ اور فرال بالی وڈ فلم اگنی پتھ دیکھ رہے تھے، جس میں ہیرو اور اس کی بہن کا ایک جذباتی منظر فریال کو اس قدر متاثر کر گیا کہ وہ رو پڑی۔جہاں کچھ لوگوں نے فرال کی حساسیت کو سراہا، وہیں فضا علی کو شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ پاکستانی فنکار بھارتی فلمیں کیوں دیکھ رہے ہیں، جب کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں پر ظلم و زیادتی کے واقعات عوام کے دلوں کو زخمی کر چکے ہیں۔ایک صارف نے لکھا: آپ کو بالی وڈ فلموں کا بائیکاٹ کرنا چاہیے تھا! دوسرے نے طنز کیا: آپ کو ہوش ہے؟ بچوں کو ایسا مواد کیوں دکھا رہی ہیں؟ایک اور نے کہا: ان کے فنکار تو کبھی پاکستانی مواد پر ایسا ردعمل نہیں دیتے، آپ کیوں ان کی فلمیں اب بھی دیکھ رہے ہیں؟کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ جذبات دکھانے کے بجائے ایک عوامی شخصیت کو معاشرتی حساسیت کا خیال رکھنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…