ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

بیٹوں نے 90 سالہ والد کی شدید خواہش پر دوسری شادی کرادی

datetime 26  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شانگلہ (این این آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام شنگ میں 90 سالہ بزرگ نے اپنی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے بیٹوں کی جانب سے منعقدہ تقریب میں دوسری شادی کرلی۔ رپورٹ کے مطابق مولانا سیف اللہ نے بیوی کے انتقال کے بعد دوبارہ شادی کرنے کی شدید خواہش ظاہر کی، جس پر ان کے چار بیٹوں نے ان کی خواہش پوری کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے اپنے والد کے لیے ایک ‘مناسب رشتہ’ تلاش کیا اور بعوض ایک تولہ سونا حق مہر کے ساتھ یہ شادی انجام پائی۔شادی کی تقریب میں مولانا سیف اللہ کے پوتوں، پڑپوتوں اور یہاں تک کہ ان کے پڑپوتوں کے بچوں نے بھی شرکت کی جبکہ محلے دار اور مقامی افراد بھی تقریب میں موجود تھے۔مقامی رہائشیوں کا کہنا تھا کہ یہ نایاب اور متاثر کن واقعہ معاشرتی اقدار اور عمر و شادی کے روایتی نظریات کو چیلنج کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا سیف اللہ کے بیٹوں کا عمل والدین کی خواہشات کو اہمیت دینے اور بڑھاپے میں بھی ان کی خوشی کو ترجیح دینے کی ایک طاقتور مثال ہے۔

 

رہائشیوں نے اس فیصلے کو ایک ترقی پسند اور ہمدردانہ قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ محبت اور رفاقت ایسی نعمتیں ہیں جن کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔مولانا سیف اللہ کے چار بیٹے شریف اللہ، شفیع اللہ، رفیع اللہ اور عبداللہ ہیں، جو سب سعودی عرب میں کام کرتے ہیں۔شریف اللہ نے کہا کہ والدہ کے انتقال کے بعد ان کے والد خود کو تنہا محسوس کرتے تھے اور کبھی کبھار دوبارہ شادی کی خواہش کا اظہار کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے والد ایک امام رہے ہیں اور اپنی زندگی ہماری پرورش کے لیے وقف کر دی، اس لیے ہم خود کو خوش نصیب سمجھتے ہیں کہ ان کی دیرینہ خواہش پوری کر سکے۔شریف اللہ نے مزید کہا کہ ان کے والد کو آخرکار ایک نئی شریکِ حیات مل گئی ہے جو ان کے آرام دہ اور پُرسکون زندگی گزارنے میں مدد کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…