جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

مجھے بالکل بھی پروا نہیں،فلم رئیس کے پوسٹرز سے تصویرہٹانے پر مائرہ خان کاردعمل

datetime 24  مئی‬‮  2025 |

لاہور(این این آئی)بھارتی فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے والی ماہرہ خان نے فلم پوسٹرز سے اپنی تصویر ہٹائے جانے پر پہلی بار ردعمل دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان ان دنوں اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم لوو گرو کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ماہرہ خان نے بھارتی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

جن میں سے ایک شاہ رخ کی بلاک بسٹر فلم رئیس بھی ہے۔لوو گرو کی پروموشن کے دوران ماہرہ خان سے جب یہ پوچھا گیا کہ وہ بھارت میں فلم رئیس کے پوسٹرز سے اپنی تصویر ہٹانے پر کیسا محسوس کر رہی ہیں،جس پر اداکارہ نے کہا کہ مجھے بالکل بھی پروانہیں اورنہ ہی برا لگا بلکہ میں تو ہنس دی تھی،یہ بہت چھوٹی اور فضول سی حرکت تھی۔ماہرہ خان نے کہا کہ پاکستانی اداکاروں کے پاس اپنی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے بارے میں خوش ہونے کیلئے بہت کچھ ہے۔اس موقع پر اداکار ہمایوں سعید نے بھی لقمہ دیا کہ بھارت کا عمل ایک بہت چھوٹی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…