جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

نادیہ خان کا ائیر وائس مارشل اورنگزیب سے خاندانی تعلق کا انکشاف

datetime 23  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سے اپنے خاندانی تعلق کا انکشاف کردیا۔حال ہی میں پاکستان ایئر فورس کے ایئر وائس مارشل (اے سی ایم)اورنگزیب احمد، جو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیاب قیادت کے بعد خبروں کی زینت بنے، اب ایک اور وجہ سے سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں اور وہ ہے نادیہ خان کا ان کے رشتہ دار ہونے کا دعوی۔

نادیہ خان نے نجی ٹی وی پر اپنے مارننگ شو میں انکشاف کیا کہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب ان کے شوہر فیصل رائو کے بھائیوں جیسے قریبی دوست اور ساتھی فائٹر پائلٹ ہیں۔ نادیہ نے ایک پرانی تصویر بھی دکھائی جس میں فیصل را اور اورنگزیب 1989 میں کسی تفریحی مقام پر دیگر دوستوں کے ہمراہ ساتھ کھڑے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ جب میری 2021 میں فیصل سے شادی ہوئی تو مجھے بتایا گیا کہ ان کے 3 بھائی ہیں، مگر انہوں نے کہا کہ میرا ایک اور بھائی بھی ہے اورنگزیب جو ایک زبردست فائٹر پائلٹ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ دونوں گھنٹوں فون پر بات کرتے تھے، پھر میں ان سے ملی، ان کی فیملی بہت شاندار ہے، ان کی بیوی ایک بااخلاق خاتون ہیں اور بچے بھی بہت تمیزدار ہیں، اور ان کے گھر کی جلیبی نہ کھائی تو سمجھیں کچھ نہ کھایا۔ان کا کہنا تھا کہ اورنگزیب بھائی جب پہلی بار ملے تو صرف پاکستان کی بات کرتے رہے، وہ ایک نہایت ہی محب وطب شخصیت ہیں، فیصل ہمیشہ کہتے ہیں میں چاہتا ہوں کہ میرا بیٹا اورنگزیب جیسا بنے، میرے جیسا نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…