منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نامناسب انداز میں کیوں چھوا، اداکارہ سارہ عمیر نے ہدایت کار کو تھپڑ جڑ دیا

datetime 16  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اداکارہ سارہ عمیر نے نا مناسب انداز میں چھونے پر ہدایتکار کو تھپڑ رسید کر دیا۔اداکارہ سائرہ عمیر نے مقامی ٹی وی چینل پر ایک انٹرویو کے دوران اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک نامناسب واقعے کے بارے میں کھل کر بات کی، اداکارہ نے بتایا کہ جب شوبز کی دنیا میں نئی نئی آئی تھی تو ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہدایت کار نے بار بار نامناسب انداز سے چھوا تھا۔

سارہ عمیر نے بتایا کہ سندھ کے ایک دور دراز قصبے میں شوٹنگ کے دوران ہم کھانا کھانے میز پر بیٹھے تھے تو اچانک ہدایت کار نے میز کے نیچے سے مجھے چھوا، میں ہڑبڑا گئی اور سمجھی یہ غلطی سے ہوگیا ہوگا لیکن پھر بھی میں اس کرسی سے اٹھ کر میز کی دوسری طرف والی کرسی پر جاکر بیٹھ گئی تھی۔سارہ عمر نے بتایا کہ میز چھوٹی ہونے کے باوجود ہدایت کار نے انہیں دوبارہ ٹیبل کے نیچے سے چھوا جس پر وہ بہت پریشان ہوئیں، مجھے پہلے لگا تھا کہ ہدایت کار سے شاید غلطی سے ہوا ہوگا لیکن جگہ تبدیل کرنے کے باوجود یہی حرکت کی تو یقین ہو گیا کہ یہ جان بوجھ کر کیا گیا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اگلے روز شوٹنگ کے دوران وہی ہدایت کار تمام اداکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے انہیں نامناسب انداز سے چھو رہا تھا، جب اس نے مجھے بھی نامناسب انداز میں چھوا تو میرا غصہ برداشت سے باہر ہو گیا اور سب کے سامنے ہدایت کار کو تھپڑ جڑ دیا۔سارہ عمیر نے بتایا کہ میں نے اس ڈرامے میں بھی کام کرنے سے صاف کرتے ہوئے وہاں سے چلی گئی تھی، اس ہدایت کار کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی یہ بتایا کہ وہ کس ڈرامے کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…