جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت کے خلاف پاک فوج کی شاندار کارروائیوں پر چاہت فتح نے نغمہ جاری کردیا

datetime 15  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص اورمعرکہ حق شروع کیے جانے کے بعد کامیڈین چاہت فتح علی خان نے بھی نغمہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت اور حملوں کے جواب میں 10 مئی کو بھارت کے متعدد مقامات پر حملے کرکے، اس کے دفاعی نظام کو بھی تباہ کردیا تھا جبکہ 6 اور 7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملوں کے وقت انڈیا کے جنگی جہاز رافیل بھی گرائے تھے۔

پاک فوج کی شاندار کارروائیوں اور کامیابیوں کے بعد کئی گلوکاروں نے نغمے اور گانے جاری کیے، اس موقع پرچاہت فتح علی خان نے بھی وطن اور فوج سے اظہار محبت کرتے ہوئے نغمہ جاری کردیا۔اے میرے وطن، میرے چمن کے عنوان سے جاری کیے گئے گانے میں چاہت فتح علی خان اکیلے پرفارمنس کرتے دکھائی دیتے ہیں، تاہم ان کے پس منظر میں مسلح افواج کی ٹریننگ اور کارروائیاں دکھائی دیتی ہیں۔گانے میں جہاں وہ وطن سے اظہار محبت کرتے دکھائی دیے، وہیں انہوں نے پاک فوج زندہ آباد کے نعرے بھی لگائے۔چاہت فتح علی خان کی جانب سے 14 مئی کو جاری کیے گئے نغمے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے ان کی ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے ہمیشہ کی طرح انہیں آڑے ہاتھوں بھی لیا۔

زیادہ تر صارفین نے ان سے سوال کیا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے وقت کہاں تھے؟بعض افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ انہوں نے یہ کیا بنایا ہے؟ کچھ صارفین نے لکھا کہ انہیں ایسا لگا کہ کارٹونز شروع ہوگئے۔کچھ صارفین نے انہیں پائلٹ عافت علی خان کا نام دیا جب کہ بعض افراد نے ان کے نغمے کو بھارتی سازش قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وہ انڈیا کے ساتھ لگتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…