جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کی حمایت پر بھارت کا سیاحتی بائیکاٹ، آذربائیجانی صحافی کا دوٹوک ردِعمل آ گیا

datetime 15  مئی‬‮  2025 |

باکو(این این آئی )آذربائیجان انسٹی ٹیوٹ فار ڈیموکریسی اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین اور صحافی احمد شاہدوف نے کہاہے کہ بھارت کی جانب سے آذربائیجان کے سیاحتی بائیکاٹ کی دھمکیاں ملنے کے باوجود بھی آذربائیجان مضبوطی سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

میڈیاروپورٹس کے مطابق احمد شاہدوف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر بھارت کی جانب سے سیاحتی بائیکاٹ کی دھمکیاں موصول ہونے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جو لوگ آذربائیجان کو پابندیوں اور سفری بائیکاٹ کی دھمکیاں دینے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں تاریخ اچھی طرح پڑھنی چاہیے! یہ قوم دبا کے سامنے کب جھکی ہے؟انہوں نے لکھا کہ ہم اپنے برادر ملک پاکستان کے منصفانہ مقصد میں ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور کوئی بھی سیاسی خطرہ اس موقف کو تبدیل نہیں کر سکتا! آذربائیجانی صحافی نے لکھا کہ بھارتی سیاحتی کمپنیاں بائیکاٹ اور معاشی دبا کا مطالبہ کر سکتی ہیں لیکن باکو نے پہلے ہی بہت واضح جواب دے دیا ہے کہ ہم اپنے منصفانہ موقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے! انہوں نے مزید لکھا کہ آذربائیجان نے ذاتی فائدے کے لیے کبھی کسی بھائی کو دھوکہ نہیں دیا۔

احمد شاہدوف نے لکھا کہ ہماری دوستی کوئی کاروبار نہیں ہے بلکہ اس کی ایک قدر ہے۔ ہر بائیکاٹ ہمیں مزید مضبوط بناتا ہے۔انہوں نے لکھا کہ ہم ایک ایسی قوم ہیں جو ناصرف اپنی معیشت بلکہ اپنی سیاسی آزادی کی بھی حفاظت کرتی ہے!آذربائیجانی صحافی نے لکھا کہ ہمارے اس موقف پر شاید سیاح کم آئیں، شاید چاول کی چند کھیپیں رک جائیں لیکن عزت اور بھائی چارہ دائمی ہے! انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اگر ماضی میں پاکستان ہمارے ساتھ نہ کھڑا ہوتا تو آج ہم اپنا ہی سامنا نہ کر پاتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…