جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کیخلاف نہ بولنے پر بالی ووڈ اسٹارز کیخلاف مہاراشٹرا پولیس ایکشن میں آگئی

datetime 15  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور جنگ پر پاکستان کیخلاف خاموشی اختیار کرنے پر مہاراشٹر پولیس نے اپنے ہی فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔جہاں پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت کے کئی فنکار پاکستان کیخلاف زہر اگلتے رہے اور سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائیں وہیں بھارت کے کچھ بڑے اسٹارز ایسے بھی تھے جنہوں نے اس سنگین نوعیت کے معاملے پر خاموشی اختیار کی اور کسی بھی قسم کا بیان دینے سے گریز کیا۔تاہم بھارتی انتہا پسندوں سمیت مہاراشٹرا پولیس کو بھی یہ بات ہضم نہ ہوئی اور اپنے ہی فنکاروں کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنا شروع کردیا۔مہارشٹرا پولیس کی انسٹاگرام اسٹوری کا ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کیخلاف نہ بولنے والے سپر اسٹارز کی تصاویر شیئر کی ہیں جن کے منہ پر تالے کا ایموجی لگا ہے۔ اس اسٹوری میں مہاراشٹرا پولیس نے سلمان خان، شاہ رخ خان، عامر خان، دیپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ جیسے دیگر بڑے بالی ووڈ اسٹارز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈیئر سیلیبریٹیز اب امن ہے، اب آپ لوگ انسٹاگرام پر واپس آ سکتے ہیں، اب آپ کے غیرملکی مداحوں کے ناراض ہونے کا کوئی خطرہ باقی نہیں رہا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مہاراشٹرا پولیس کی اِس پوسٹ کو بالی ووڈ فنکاروں خاص طور پر بالی ووڈ کے تینوں خانز کی پاکستان کیلئے کچھ نہ بولنے کی پالیسی پر ایک طنزیہ حملہ قرار دیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد سلمان خان اور عامر خان کا ردعمل سامنا آگیا تھا جس میں انہوں نے جنگ بندی اور امن کی اپیل کی تھی تاہم اسکے باوجود دونوں فنکاروں پر شدید تنقید کی گئی کیوںکہ انہوں نے اپنے بیان میں پاکستان کیخلاف ایک جملہ بھی نہیں لکھا۔یہی وجہ تھی کہ چند گھنٹوں بعد ہی سلمان خان کی جانب سے ان کا بیان سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کر دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…