جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

معروف اینیمیٹڈ سیریز دی سمپسنز کے مصنف اسٹیو پیپون چل بسے

datetime 15  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینساس (این این آئی)معروف اینیمیٹڈ سیریز دی سمپسنز کے ایمی ایوارڈ یافتہ مصنف اسٹیو پیپون اچانک 68 برس کی عمر میں چل بسے۔مصنف کی اہلیہ میری اسٹیفنسن نے انکی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ دو برسوں سے دل کی بیماری میں مبتلا تھے اور 3 مئی کو کنساس کے شہر پالا میں اپنے گھر کے پاس کے باہر اچانک اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

اسٹیو پیپون 19 مئی 1956 کو کنساس سٹی میسوری میں پیدا ہوئے، 1978 میں کنساس اسٹیٹ یونیورسٹی سے گریجویشن کے بعد وہ لاس اینجلس منتقل ہوئے اور اپنی تحریری صلاحیتوں کے ذریعے جلد ہی ہالی ووڈ میں مقام بنایا۔اسٹیو پیپون نے ناصرف دی سمپسنز کی مشہور اور یادگار اقساط میں سے ایک Homer vs. Lisa and the 8th Commandment تحریر کی بلکہ دی وائلڈ تھارن بیریز جیسے مقبول نکلوڈین کارٹون کے شریک تخلیق کار بھی تھے، جس پر ایک کامیاب فلم بھی بنی تھی۔1991 میں نشر ہونے والی مذکورہ قسط پر اسٹیو پیپون کو پری ٹائم ایمی ایوارڈ سے نوازا گیا، جسے وہ اپنی زندگی کا اہم سنگ میل مانتے تھے۔اسٹیو پیپون کے دیگر مشہور شوز میں ALF, Its Garry Shandlings Show اور Roseanne شامل ہیں، ان کی مزاح اور معاشرتی بصیرت کے امتزاج نے ناظرین کو ہمیشہ متوجہ رکھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…