جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب؛ حرا مانی نے کنگنا رناوت کو آئینہ دکھا دیا

datetime 10  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے بالی ووڈ اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوٹ کی سوشل میڈیا پر کھچائی کردی۔حرا مانی کی جانب سے کنگنا رناوت پر دیے گئے ایک سخت بیان نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت زدہ کر دیا۔ اس بیان کے بعد ان کے مداح حرا مانی کو سراہتے نظر آئے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری ایک پیغام میں حرا مانی نے مسلمان مخالف اداکارہ کنگنا پر تنقید کے تیر برسائے۔

حرا نے اپنے بیان میں کہا کہ ہریتھک روشن نے کنگنا کو صحیح لات ماری، کنگنا کے پاس کوئی کام نہیں رہا۔ پوسٹ میں حرا مانی نے یہاں تک کہ کنگنا کو چھپکلی تک کہہ ڈالا۔اپنے پیغام میں حرا نے کہا کہ نہ صرف پاکستان میں کنگنا کو ناپسند کیا جاتا ہے بلکہ بھارت میں بھی اسے سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔مزید برآں حرا مانی نے پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ بھارت کو جو ردعمل ملا ہے، وہ ان کے آنسوں سے بھی کم نہیں ہوگا۔پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے کہاکہ ہندو انتہا پسند کنگنا پاک بھارت کشیدگی کی شروعات سے ہی سوشل میڈیا پر پاکستان کیخلاف زہر اگل رہی ہیں اور انہیں اب پاک آرمی کی جوابی کارروائی کے بعد سبق سیکھ لینا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…