بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

شاہ رخ دنیاکے چوتھے امیرترین اداکاربن گئے

datetime 3  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بھارتی سینما کے بادشاہ کہلانے والے شاہ رخ دنیاکے چوتھے امیرترین اداکاربن گئے۔تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے کنگ خان سال 2025کے دنیا کے 10امیر ترین اداکاروں میں شامل ہو گئے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان 2025کے 10سب سے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ تقریباً 87کروڑ 65لاکھ ڈالر ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ شاہ رخ خان نے ہالی وڈ کے مشہور اداکاروں جیسے بریڈ پٹ، جارج کلونی، ٹام ہینکس، رابرٹ ڈی نیرو یہاں تک کے جیکی چن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ پوزیشن حاصل کی ہے۔اس فہرست میں آرنلڈ شوارزنیگر 1.49ارب ڈالر کے ساتھ سرفہرست ہیں، اس کے بعد ڈوین دی راک جانسن 1.19ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے جبکہ ٹام کروز 891ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

شاہ رخ چوتھے نمبر پر براجمان ہیں جن کے بعد جارج کلونی 742.8ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں، دیگر لیجنڈز جیسے رابرٹ ڈی نیرو، جیک نکلسن اور جیکی چن بھی 2025کے 10امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں کے دوران شاہ رخ خان کی دولت میں حیران کن طور پر 46فیصد اضافہ ہوا ہے۔سال2025میں شاہ رخ خان کی کل دولت 80کروڑ 76لاکھ ڈالر تک پہنچ چکی ہے جبکہ سال 2020میں ان کی دولت 60کروڑ ڈالر تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…